Author Topic: سنوکر:صالح پاکستانی یا افغانی؟  (Read 2138 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline badal786

  • maot kitni bhi sangdil ho magar. zindagi se tu mehrban hogi
  • Semi Seniour Baask
  • ***
  • Posts: 210
  • Karma: 1
  • kuch loog bary log ,kon se log tery log
سنوکر:صالح پاکستانی یا افغانی؟
« on: June 04, 2007, 09:59:45 AM »
یہ پٹیشن ایک شہری جاوید اختر نے قاضی عبدالحمید صدیقی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں صالح محمد، پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن، پاکستان سپورٹس بورڈ، وزارت کھیل، وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ صالح محمد گزشتہ سال افغانستان چلے گئے تھے اور پھر انہوں نے دوحا کے ایشین گیمز میں افغانستان کی نمائندگی بھی کی۔ اس کے

 دوہری شہریت
 پاکستانی قوانین کے مطابق پاکستانی شہری سولہ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں، جن میں افعانستان شامل نہیں ہے

 
بعد وہ واپس پاکستان آگئے اور پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن سے معافی مانگ لی۔

ایسوسی ایشن نے ان کی معافی منظور کرتے ہوئے انہیں قومی رینکنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی اور اب وہ ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر ینگے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صالح محمد کا یہ قدم پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت کوئی بھی پاکستانی افغانستان کی شہریت نہیں رکھ سکتا۔

پاکستانی قوانین کے مطابق پاکستانی شہری سولہ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں، جن میں افعانستان شامل نہیں ہے۔

 بہتر مستقبل کے لیے افغانستان
 سنوکر کو خیرباد کہنے کا سوچ لیا تھا اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کاروبار کا سوچ کر افغانستان گیا تھا

 
صالح محمد

ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے سلسلے میں جمعہ کو منعقد کی گئی پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صالح محمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنوکر کو خیرباد کہنے کا سوچ لیا تھا اور وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کاروبار کا سوچ کر افغانستان گئے تھے۔

ان کے بقول وہ وہاں پر سنوکر پارلر بنا رہے تھے مگر کچھ ایسی مجبوری آگئی کہ انہیں ایشین گیمز میں افغانستان کی نمائندگی کرنی پڑی، حالانکہ وہ کھیلنا نہیں چاہتے تھے۔

ایشین سنوکر چیمپئن شپ گیارہ سے سترہ جون تک کراچی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں سولہ ممالک شریک ہیں۔

 
jang  tu  khud   ek masaila hai ,
jang  kia masailon ka  hall degi
as liye  a sharef insano !
jang taltii rahy  tu behtar hai
aap  aur ham  sab  ky angan meen
shama  jaltii rahee  tu behtar  hai