میرے چمن کے ٌازاد فضاوں کی
تم کتنی کلیاں مسلو گے
یہاں لاکھوں کلیاں پھو ٹیں گی
ان معصوم کلیوں کی قبروں پہ
جن کو تو نے روندا تھا
ٌاج نہے پودے اگ ٌاہے ہیں
ان مسلی کلیوں کی خوشبو سے
ٌاج بھی سما معطر ہے
اب بھی فضا مہکتی ہے
ان معصوم کلیوں کو مسلتے
تم ہی تھک جاو گے
ان کا نشان نہ مٹا پاو گے
جن کی قسمت میں کھلنا ہے
تم جتنی طاقت ٌاذما لو
تقدیر انکی بدل نہ پاو گے