قلات پرقبضہ گیری کی روایت
قلات پرقبضہ گیری کی روایت
میربجّار۔۔۔میرعمرمیرواڑی کالڑکاتھا۔جس وقت میرعمرمیرواڑی۔۔۔میرچاکررنداورمیرگوہرام لاشاری کے خلاف لڑتے ہوئے قلات کی لڑائی میں ماراگیا۔ میربجّاربچّہ ہی تھا اس کی والدہ اسے مستنگ لے کربھاگ گئی اور مستنگ کے خواجہ خیلوں نے ان کو پناہ دے کراپنے پاس رکھا۔
جب میربجّارنے جوان ہوکرہوش سنبھالاتواس کے دل میں دشمنوں سے انتقام لینے کی آگ بھڑک اٹھی۔
میربجّارفاتحانہ اندازمیں قلات میں داخل ہوااور براہوئیوں نے اسی دن اُسے متفقہ طورپراپناسردارتسلیم کرکے قلات کے میری میں اس کی دستاربندی کی رسم ادا کی۔
میربجّارنے اپنی زندگی میں قلات کا تخت چھوڑا لیکن اس کی موت کے بعد کسی بھی بلوچ قبیلہ نے قلات کی حکومت کی طرح توجّہ نہ کی۔ کیوں کہ میربجّارکاکوئی اولاد نہیں تھا جو اس کی تخت پربیٹھ جاتا۔
اسی دوران کامران مغل نے قندھارمیں ارغون خاندان کاخاتمہ کرکے اپنی حکومت قائم کی اور پھرایک مختصرفوج قلات روانہ کرکے قلات پربھی اس نے بلامزاحمت قبضہ کرلیا۔قلات پرمغلوں کی قبضہ کے بعد براہوئیوں کی آنکھیں کھل گئیں۔
کامران مغل کی طرف سے قلات میں ایک گورنررہاکرتاتھا۔روایت ہے کہ اس گورنرنے قلات کے دہواروں کے ساتھ یہ عہدوپیمان کیاہوا تھاکہ ہم ایک دوسرے کو کسی آہنی ہتھیار،لکڑی اور پتھروغیرہ نہیں ماریں گے۔تاکہ ہم میں دوستی اوریگانگت پیداہو۔لیکن مغلوں نے اپنے عہدوپیمان کوجلدہی پسِ پشت ڈال دیااورقلات کے عوام پرانہوں نے دستِ ظلم دراز کرناشروع کردیا۔
ارباب شمس الدین اورگوہرام کی قیادت میں دہواروں نے قلات میں علم بغاوت بلندکرنے کی خفیہ تیاریاں شروع ،کیں لیکن مغل گورنرکے ساتھ اپنے عہدوپیمان کو بدستور قائم رکھا۔
ارباب شمس الدین اور گوہرام نے سو دہواروں کے ساتھ مل کر ایک ملاقات کے بہانے جاکرمغل گورنر
کو قتل کیا۔
قلات شہرمیں بغاوت پھیل گئی اور مغلوں کا قتلِ عام شروع ہوگیا۔مغل گورنرکے آدمیوں میں گنتی کے چندلوگ جان بچاکربھاگ سکے ۔باقی تمام موت کے گھاٹ اتاردئیے گئے۔
مغل گورنرکو دہواروں کی امدادسے قلات میں قتل کرنے کے بعد براہوئی قبائل نے میرحسن کو اپنا خان مقررکیا۔
میرحسن 1666میں بمقام قلات لاولدفوت ہوئے۔ اسی لیے میرقمبرانی نسل سے میراحمدخان (اوّل) کوبراہوئیوں نے قلات کا خان مقرر کیا۔
میراحمدخان (اوّل)۔۔۔ خاندانِ احمدزئی کاجدِامجدہے جو میرحسن کے بعد 1666میں قلات کے تخت پربیٹھا۔قلات کی حکومت آج تک اسی خاندان کو وراثتاً منتقل چلی آرہی ہے۔
میرگل خان نصیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاریخِ بلوچستان
تدوینِ متن: شعیب شاداب