“مکران ـــــــ تاریخی و تحقیقی تناظر میں “ھفتمی بَھر
“مکران ـــــــ تاریخی و تحقیقی تناظر میں “ھفتمی بَھر
مصنف :ڈاکٹر فاروق بلوچ
ھفتمی بَھر
تحریر :سجّاد کوثر (24/04 /2023 )
تسپ پنجگور میں “لالئیاں” کا مقام ایک آثار قدیمہ کی حیثیت رکھتا ہے . یہاں کے آثار و شواہد سے یہی پتہ چلتا ہے زمانہ ما قبل تاریخ کے لوگ باغات لگانے کا بھی بڑا شوق رکھتے تھے . یہاں پہ وہ دیگر درخت کے علاوہ کجھور کے نخلستان لگائے جاتے تھے .یہاں سے مقامی لوگوں نے پچھلے ادوار میں سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ دیگر نایاب اشیاء اکھٹے کیئے تھے . یہاں پہ ظروف گِلی بھی دریافت ہوئے تھے . اس قسم کے ظروف گِلی کے نمونے مکران کے دیگر ٹیلوں اور آثار قدیمہ سے ملے ہیں . اس گاؤں کو “ڈمب” بھی کہتے ہیں ، جو ویران علاقے کے معنیٰ میں آتا ہے . یہ چھوٹا گاؤں تسپ کے مغرب کی جانب آخری سرے پہ واقع ہے . تسپ پنجگور کے بزرگوں کا کہنا ہے پنجگور کا بُنیادی مرکزی مقام یہی رہا ہے .
مَلَک آسا (عصا) کا مقبرہ بھی ایک پرانا مقبرہ ہے جو کہ تسپ پنجگور میں واقع ہے . مَلَک آسا کا خاندان سیستان کے صفّاری مَلَک حکمران فیملی سے تھا .انکا خاندان چونکہ حکمران تھے تو مَلَک آسا یہاں پہ انکا نائب تھا . تسپ ، خدابادان اور دیگر مواضعات انکی حکمرانی میں آتے تھے . 1660ء تک یہ خاندان مکران پر حکمران تھے بعدازاں کرمان کے شاہ نے مَلک مرزا سے کیچ و مکران کا نائبی چھین لی تو اس کے زَد میں مَلَک آسا بھی آئے اور انکی بھی حکمرانی چھین لی گئی . دو ، تین سال تک بغیر حکمرانی مُلک چلتا رہا مگر بعد میں مقامی اثر و رسوخ افراد اور سرداروں نے سر اٹھانا شروع کی . مُلک میں بدامنی پھیل گئی ، کشت و خون تھا ، لوٹ مار تھی تو مقامی لوگ مَلَک آسا کے اپنا عرض لے گئے ، انہوں نے مقامی متعتبرین ، میروں اور سرداروں کا جرگہ بلوایا اور ان سے مسلح افراد بھی منگوایا تاکہ ایک طاقتور لشکر یا جھتہ تشکیل دی جائے . آمین پھر انہوں بے اسی مظبوط لشکر کی مدد سے مَلَک مرزا کی قلعہ پر قبضہ کیا اور اپنی حکمرانی تشکیل دی . انہوں بے پنجگور میں اپنی انتظامیہ کا مرکز خرم آباد تسپ میں قائم کی جوکہ انکا آبائی گاؤں تھا”
نسیم : شنگ بوئگ ءِ روچ نیست ، 262
1661ء کے آخر میں کرمان کے بادشاہ نے مَلَک مرزا کو اپنا نائب تسلیم کر کے انکو پنجگور بھیجا تو انہوں نے دیکھا کہ مُلک پر مَلَک آسا کی حکمرانی ہے اور انہوں نے خرم آباد کی پوری مرکز کو نیست و نابود کر کے تسپ کے قلعے کو اپنا مرکز بنایا ہے . پھر انہوں نے اپنے لشکر کو شاہی فرمان کیساتھ تسپ کلات میں مَلَک آسا کے پاس بھیجا ، انہوں نے بھی شاہی فرمان کو تسلیم کرکے اپنے لاؤلشکر کو خرم آباد کے قلعے سے نکال دیا اور انہوں نے مَلَک مرزا سے اپنے پہلے والا نائبی مانگا جو کہ مَلک مرزا نے تسلیم کیا اور وہ اپنے لاؤلشکر کیساتھ تسپ میں مقیم رہے ، انہوں نے چار سال تک ان علاقوں پر حکمرانی کی اور پانچویں سال میں وہ فوت ہوگئی .
مَلک آسا کا شجرہ نسب یوں ہے .
مَلک آسا بن مَلک مصطفی بن مَلک فرخ شاہ بن شاہ صفی بن نعمت اللہ………
مَلک آسا تسپ بازارپنجگور کے پرانے قبرستان میں مدفون ہے . جہاں ایک خوبصورت اور شاندار مقبرہ بنایا گیا ہے . جب ہم اسکول جاتے تھے یہ 1991,92ء کی بات ہے تو یہ مقبرہ اپنی خستہ حالت میں موجود تھی . ابھی تو صرف اس کے آثار باقی ہیں . مَلک آسا کے مقبرہ کی فن تعمیر استعمال شدہ رنگ بہ رنگین اینٹیں جن میں اونٹوں ، ہاتھیوں اور گھوڑوں کے ضبط شدہ نقوش عہد قدیم کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس خطّے کی مذھبی رجحانات و میلات کو بھی ظاہر کرتی ہیں . جس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ ایک عہد تک یہ علاقہ زرتُشی ، زمرک کے بعد ہی اسلامی عہد کے زیراثر نظر آتی تھی . کیونکہ یہ آثار اسی جانب متوجہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ مَلک آسا کے مقبرے کی تعمیر میں پانی کے بجائے دودھ استعمال ہوئی تھی . جو کہ مَلک آسا سے اسکی ماں کی والہانہ محبت و دوستی کی اظہار تھی . جس کا اس دور میں بھرپور و شاندار اور بے مثال اظہار ہوا .
یاد رہے کہ یہاں مقبرے کے قریب مَلَک آسا کے نام پر مجاھد ملازئی Mujahid Ali Baloch نے اپنی کوششوں سے ایک پبلک لائیبریری بھی قائم کی ہے جو کہ پنجگور کی پُرانی کتب خانوں میں شمار ہوتی ہے .
جاری ہے