تا حدِّ نظر نور کا ہالا ہی ملے گا۔ مبارک قاضی
غزل
شاعر: مبارک قاضی
شاعر: مبارک قاضی
تا حدِّ نظر نور کا ہالا ہی ملے گا
ہر رات کے پہلو میں اجالا ہی ملے گا
نوحوں سے بھرا غم کا رسالہ ہی ملے گا
تاریخ میں رندوں کا حوالہ ہی ملے گا
مزدور کو اس دور میں زردار کے ہاتھوں
محنت کا صلہ خشک نوالہ ہی ملے گا
جو منزل صد عزم و حقیقت کا ہو راہی
وہ جبر کے آگے بھی ہمالہ ہی ملے گا
جمہور کی تاریخ میں یہ بھی لکھا ہے
سچائ کو ہر دور میں” تالا” ہی ملے گا
یہاں دودھ کی نہریں بھی اگر کھود لی جائیں
سقراط کو تو زہر کا پیالہ ہی ملے گا
روزنامہ امن کراچی 26 اپریل 1983
شوھاز کار : سرفراز بلوچ
شوھاز کار : سرفراز بلوچ