پنجگور وجہ تسمیہ ( ایک تاریخی غلطی کی درستگی)
پنجگور وجہ تسمیہ ( ایک تاریخی غلطی کی درستگی)
عبیداللہ بلوچ پنجگور
عبیداللہ بلوچ پنجگور
پنجگور وجہ تسمیہ کے متعلق یہ بات غلط العام یے کہ پنجگور کا مطلب ہے پنج یعنی پانچ اور گور کا مطلب قبرین یعنی پانچ مقبرے اور مقبرے اصحابہ کرام کی ہیں۔ لوگ عیسی النگ ،شاپاتان ، پیر عمر کے مقبروں اور دیگر دو گمنام مقبروں کو گن کر پانچ کی گنتی پورا کرتے ہیں۔ عام لوگ تو اپنی پچھلے دنوں بڑے لوگوں کی محفل میں مجھ پر منکشف ہوا کہ پڑھا لکھا طبقہ،علماء اور مفتیاںے شہر بھی اسی تاریخی مغالطے کے شکار ہیں تو میں نے سوچا کیون نہ اس تاریخی مغالطے کو دور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔اس سے پہلے کہ عربوں کی مکران آمد پر بات کی جائے قبل از عرب دور کے مکران پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔
چچ نامہ کے مطابق 3 ہجری میں سندھ کے راجہ چچ کے دل میں کرمان اور مکران کی فتح کا خیال پیدا ہوا۔چچ وہاں سے مکران کی سرزمین کی طرف روانہ ہوا بالاخر وہ مکران کے پہاڑ اور درے سے گزر کر شہروں کی طرف جا پہنچا وہاں ” پنج پور“ نام کا پرانا قلعہ تھا جسے اسکے حکم سے دوبارہ تعمیر کیا گیا اور وہاں پنجتوری یعنی پانچ سازوں والی نوبت مقرر کی جو کہ ہندو رسم کے مطابق شام اور پو پھٹنے کے وقت بجائی جاتی ہے۔
ایک محقق یحیی امجد کے مطابق 10 ہجری میں چچ نے کرمان اور مکران پر حملہ کیا اور پنج بور(پنجگور) کے قلعے پر قبضہ کرلیا۔ اس سے یہ امر ثابت ہوجاتا ہے کہ عربوں کی آمد سے پہلے اس شھر کا نام پنج پور ، پنج بور (پنجگور) تھا۔
عربون کا مکران پرپہلا حملہ حضرت عمر کے دور حکومت میں 23 ہجری میں حکم بن عمر التفلبی کی قیادت میں ہوا عربوں کے اس لشکر جرار نے کیز (کیچ) فنزبور(پنجگور) قصدار(خضدار)اور ارمابیل(بیلہ) کو فتح کیا۔
حضرت عمر نے ءب مکران کے حالات دریافت کے تو ان میں سے ایک نے جواب دیاکہ اے امیرالمومنینِ، اسکی ہموار زمین پہاڑ سے بدتر ہیں۔ وہاں پانی کی قلت ہے وہاں کے درختوں کے میوے بدمزہ اور کڑوے ہیں۔ وہاں نیکی کم اور برائی زیادہ ہے۔ اگر کم فوج رکھی جائے تو دشمن کے ہاتھوں قتل ہو جانے کا امکان ہے اور اگر زیادہ تو اسکی بھوک سے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔ اس سے اگے کا علاقہ اور خراب ہے۔ حضرت نے گفتگو سن کر کہا کہ شاعری کر رہے ہو؟ اس نے برجستہ جواب دیا کہ نہیں حقیقت بیان کررہاہوں۔
عرب جغرافیہ دان المقدسی کے مطابق عربوں کی مکران آمد کے بعد انہوں نے اس خطے کے تمام باسیوں کو متحد کرکے ایک وحدت کی کل دی جس کا دارلحکومت بنجبور ( پنجگور) تھا اور یہ علاقہ بلوچی(Balusi)قوم سے آباد تھا۔
حدود العالم کے مصنف استخری چھوٹے چھوٹے پیداواری ذرائع کے حوالے سے مکران کے شہروں میں پنجگور کا ذکر کرتے لکھا ہے کہ فنزاربور ( جس سے مراد پنجگور ہے اس کے اور بھی نام سامنے آئے ہیں مثلا فنزبر، فناجبر، بناجر، فنجر وغیرہ) یہ مکران کا سب سے بڑا شہر ہے اسکی آبادی کیج جوکہ مکران کا پایہ تخت ہے، سے ذیادہ ہے۔
پنجگور مکران کا سب سے برا اور قدیمی شہر ہے جو عربوں کی آمد سے ہت پہلے آباد تھی اس کا نام وقت کے ساتھ ساتھ بگڑ پنجگور بناہے اسکا پانچ مقبروں سے کوئی تعلق نہیں اور جہان تک صحابہ کرام کے مقبروں کا تعلق ہے کسی صحابے کا قبر پنجگور میں نہیں ہے۔ اس معارکے کے دوران صرف ایک صحابی کا ارمابیل ( بیلہ ) کے مقام پر انتقال ہوا جسکا تدفین بھی بیلہ میں ہوا۔
پنجگور میں موجود مقبروں کے فن تعمیر سے ظاہر ہے کہ یہ کسی طور پر دو سو سال سے ذیادہ پرانی نہیں ہیں ۔ عیسی النگ کے قبرستاں میں موجود مقبرہ خان آف قلات کے ایک نائب محمدہاشم کی ہے جوکہ زیادہ سے ذیادہ سو سال پرانی ہے۔
حوالہ جات۔ 1۔ مکران ،حمید بلوچ 2 مکران میں عربوں کی فتوحات۔ ڈاکٹر عبدالرحمن بروہی۔ 3 چچ نامہ۔ 4 ۔حدود العالم 5 مقدسی۔۔
عبیداللہ بلوچ پنجگور